چیچہ وطنی : غیرت کے نام پر قتل، سنگدل باپ ہی نوجوان بیٹی کا قاتل نکلا

 چیچہ وطنی : غیرت کے نام پر قتل، سنگدل باپ ہی نوجوان بیٹی کا قاتل نکلا

ایک نیوز نیوز: چیچہ وطنی میں نوجوان لڑکی سعدیہ حفیظ کے قتل میں اس کا باپ ہی اس کا قاتل نکلا

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 11 گیارہ ایل میں گزشتہ دنوں باپ نے 23 سالہ بیٹی کو قتل کرکے کھیتوں میں پھینک کر ڈرامہ رچایا کے بیٹی کی نعش ملی ہے۔ ڈی ایس پی سرکل چوہدری ساجد محمود گوندل تھانہ صدر پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور وقوعہ کی تحقیقات شروع کی دوران تفتیش بیٹی کا باپ ہی قاتل نکلا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا اور قانون سے بچنے کیلیے ڈرامہ رچایا پولیس نے ملزم حفیظ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا .