روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کو پر لگ گئے

روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کو پر لگ گئے
کیپشن: روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کو پر لگ گئے

ایک نیوز نیوز: فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروبار کے اختتام پرڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر28 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 18پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 225 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 232 روپے 50 پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملکی قرض کی انتظام کاری کیلئے مینجمنٹ آفس فوری طور پر قائم کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے قرضوں کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کرنے اور بہتر قرض مینجمنٹ کیلئے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کیا جس کیلئے حکومت نے ترمیمی ایکٹ نافذ کیا ہے۔

ڈیبٹ مینجمنٹ آفس ڈیبٹ لمیٹیشن (ترمیمی) ایکٹ 2022 کی دفعہ 6 کے تحت وفاقی حکومت نے آفس قائم کرنے کی منظوری دی۔ وزارتِ خزانہ نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ونگ سے آفس کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔