ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے استعفوں کے معاملے پر ایک اور یوٹرن لے لیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مستعفی اراکین کا قومی اسمبلی جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ تحریک انصاف کے اراکین اب قومی اسمبلی یا سپیکر کے سامنے نہیں جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے اراکین کو پارٹی کے نئے فیصلے بارے آگاہ کردیا ہے۔
اپنے پیغام میں عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو چکا ہے۔ اب قومی اسمبلی نہیں جائیں گے۔