راولپنڈی: منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 گرفتار

Dec 21, 2022 | 16:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 کلو  چرس برآمد کر لی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے  08ملزمان کو گرفتار کرکے 10کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدما ت درج کر لیے ہیں۔

پیرودہائی پولیس نے ملزم وحدت حسین سے4کلو400گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم شاہ زیب سے1کلو350گرام چرس،چونترہ پولیس نے ملزم اجمل سے1کلو110گرام چرس، ملزم ہارون سے1کلو100 گرام چرس،کلرسیداں پولیس نے ملزم زاہد سے1کلو600گرام چرس برآمدکی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ 

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں