فواد چودھری  نے جمعے کو صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کر دی

Dec 21, 2022 | 15:55 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری  نے جمعے کو صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کر دی ہے۔

اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو اسی کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تکنیکی اور قانونی وجوہات کی بنا پر 23دسمبر کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی، خیبر پختونخوا اسمبلی کو پنجاب کے ساتھ تحلیل کیا جائے۔

 رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا بھی یہ فیصلہ ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے کم از کم دس دن کا وقت دینا چاہیے، جمعہ کو عدم اعتماد کی تحریک پر عمل کا آغاز ہو جائے گا۔

فواد چودھری نے رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  آرٹیکل 109 واضح ہے ، جب تک اجلاس ختم نہ ہو، نیا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔گورنر پنجاب کسی بھی ایڈونچر سے باز رہیں، پنجاب میں تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

مزیدخبریں