ہیرا منڈی والیو ، اپنی بددعائیں واپس لو، پاکستانی سیاست کا بیڑہ غرق ہوگیا

heera mandi
کیپشن: heera mandi
سورس: heera mandi

ایک نیوز نیوز:  ہیرا منڈی والیو ، اپنی بددعائیں واپس لو، پاکستانی سیاست کا بیڑہ غرق ہوگیا ، اہل درد رائٹر کی اپیل سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔

پاکستان کی سیاست میں گذشتہ چند سالوں سے ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگز کے منظر عام پر آنا ایک معمول بن چکا ہے۔ سیاسی فریق دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے اس قسم کے آڈیو ویڈیو جاری کرتے رہتے ہیں۔ لیکن حالیہ چند برسوں میں اس معاملے نے کافی سنگینی اختیار کر لی ہے۔

 معروف رائٹر اور سماجی رہنما نور الہدہ شاہ نے اس معاملے کو ایک اور نظر سے دیکھا ہے اور سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ؟؟ ہیرا منڈی والیو: اپنی بددعائیں واپس لے لو جنہوں نے تمہارا روزگار بند کیا، انہیں ان کا ظلم معاف کردو اپنی بددعائیں واپس لے لو تمہاری بددعاؤں کا نتیجہ ہے شاید کہ اب ملک کی ریاست و سیاست میں یہ کاروبار گھُس آیا ہے۔

 ان کی اس ٹویٹ کوسوشل میڈیا صارفین نے بروقت قراردیتے ہوئے اسے سیاستدانوں کو شرم دلانے کی کوشش قرار دیا ہے ۔ تاہم اس کے ساتھ ان کا یہ بھی خیا ل ہے کہ چکنے گھڑے جیسے سیاستدانوں پر یہ نرم ونازک کلام بے اثر ہی رہے گا۔

 ہیرا منڈی والیو اپنی بددعائیں واپس لو پاکستانی سیاست کا بیڑہ غرق ہوگیا

History

Close |

Clear History