راولپنڈی پولیس کے محافظ ہی مجرم نکلے، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

Dec 21, 2022 | 15:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی  میں پولیس اہلکار ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری جاوید احمد کو اغواء کیا تھا۔  پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 10 لاکھ روپے اغوا برائے تاوان بھی  وصول کیا۔  

پولیس اہلکار عاقب شہزاد کے خلاف تھانہ پیرودہائی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں پولیس اہلکار کے ساتھیوں شعیب خان اور مصطفی کو بھی نامزد کیا گیاہے۔  تھانہ پیرودہائی پولیس نے مقدمہ عماد اکبر نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مزیدخبریں