ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری برائے سنٹرل پنجاب حماد اظہر نے پاکستان مسلم لیگ ن پر تنقید کے نشتر چلائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ن لیگ کا "ووٹ کو عزت دو" سے "ووٹ سے جان بچاؤ" تک کا سفر دیکھ کر ان پر ترس آتا ہے۔
نون لیگ کا "ووٹ کو عزت دو" سے "ووٹ سے جان بچاؤ" تک ک سفر دیکھ کر ان پر ترس آتا ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 21, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ ان کی یہ صورتحال دیکھ کر ان پر ترس آتا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب پر عدم اعتماد کردیا ہے۔ جبکہ گورنر پنجاب نے چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے۔