شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں8افرادجاں بحق

Dec 21, 2022 | 14:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: شدید دھند کے باعث ھد نگاح کم ہونے کے باعث پنجاب بھر  میں مختلف مقامات پر متعدد ٹریفک حادثات پیش آ ئے جس کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہور میں شدید دھند میں تیز رفتاری بی ایس سی سول انجینئرنگ کے طالب علم سمیت 3 افراد کی جان لے گئی جبکہ 4 طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔ گلشن راوی کا 24 سالہ عبدالرحمن موٹر سائیکل LEO/3396 پر تیز رفتاری سے یونیورسٹی جا رہا تھاکہ  نواب ٹاؤن ایوب چوک کےقریب عبدالرحمن رکشہ سے ٹکرا کر فٹ پاتھ سے جا لگااور موقع پر جانبحق ہو گیا ۔ 

سلم ٹاون کے علاقے میںبھی  تیز رفتار کار نے 59 سالہ ارحم نامی شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا ایک اور واقعہ میں رائے ونڈ روڈ پر 3 سالہ عمر کو   نجی سوسائٹی کے واٹر ٹینک ڈرائیور نے  کچل کر جاں بحق کر دیا۔  دیگر ٹریفک حادثات میں گرین ٹاون ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہدرہ ٹاون میں 4 افراد زخمی ھو گئے۔

 شاہ کوٹ  مین جی ٹی روڈ نزد گو پٹرول پمپ تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ شدید دھند کے باعث بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجہ میں 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے 

 حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا۔  زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا گیا۔ 

ڈسکہ میں شہر اور گردونواح میں شدد دھندکے باعث بھیلو مہار کے قریب موٹرسائیکل سوار کو ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا جس میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوا اور  اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔  شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر دھند کے ڈیرے ہیں۔ ٹریفک پولیس  نے شہریوں کو فوگ لائٹ کے استعمال کی ہدایت کی۔ 

گجرات میں بھی شدید دھند کے باعث سبزی منڈی کے قریب ٹرک چنگچی رکشے سے ٹکرا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹرک نے جی ٹی روڈ سے اُتر کر سروس روڈ پر جانے کی کوشش کی تو اس دوران رکشا کو کچل دیا۔ٹریفک حادثے میں رکشے میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔  جاں بحق افراد کی لاشیں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کی۔جاں بحق افراد میں محلہ باغ باوا کے رہائشی سابق کونسلر 60 سالہ حاجی صادق، 50 سالہ راجہ عبدالشکور، 45 سالہ فضل حسین، محلہ اچا دارہ کا 52 سالہ محمد شفیق اور فتو پورہ کا 65 سالہ مرزا امجد شامل ہیں۔پانچویں افراد سبزی منڈی میں کام کرتے تھے، جو آج صبح سویرے ایک ہی رکشہ پر سوار ہو کر منڈی جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے۔

شجاع آباد سے ملتان جاتے ہوئے ویڈا بس اور ٹرک کے درمیان دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 12 افراد زخمی جبکہ 3 کی حالت سیریس نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-21/news-1671613160-5226.mp4

مزیدخبریں