ایک نیوز نیوز: چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کوتبدیل کردیا گیا۔ عبداللہ خان سنبل کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ خان سنبل 17 ستمبر 2022 سے چیف سیکرٹری پنجاب کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تھے جبکہ کامران علی افضل کے چھٹی کے جانے پر انہیں چیف سیکرٹری کا چارج دیا گیا تھا۔
یادرہے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے متعددبار کہ ذاتی وجوہات پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے ساتھ کام کرنے انکار کرچکے تھے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے وفاقی اسٹبلیشمنٹ کو خط بھی لکھا جس میں ان کی خدمات واپس لینے کی درخواست کی گئی ۔۔
نو تعینات شدہ چیف سیکرٹری پنجا ب عبداللہ خان سنبل کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 23ویں کامن سے ہے۔ عبداللہ خان سنبل فنانس اور ایڈمنسٹریشن کے شعبوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ عبداللہ خان سنبل مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ عبداللہ خان سنبل بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور کمشنر لاہور فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ عبداللہ خان سنبل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات اور کمشنر ساہیوال کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔