ایک نیوز نیوز: اتفاقیہ حادثہ یا قبضہ گروپوں کا وار؟ گجرات میں احاطہ کچہری میں صدر دفتر قانوگو نائب تحصیلدار میں آگ لگ گئی جس سے زمینوں کا پرانا ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں نائب تحصیلدار کے دفتر قانوگو میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے زمینوں کا پرانا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ اسی دفتر سے متعدد کورٹ اور اے ڈی سی آر کی عدالت میں زمینوں کے انتقال کا ریکارڈ مہیا کیا جاتا تھا جبکہ متعدد قبضہ گروپوں کے کیس کا ریکارڈ بھی یہاں موجود تھا ۔
اگ لگنے سے 50 سال سے زائد پرانی رجسٹریوں کا ریکارڈ بھی جل گیا ریسکیو1122 کے مطابق دفتری سامان سمیت انتقال ریکارڈ کو آگ لگی جبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ کمپیوٹر فرنیچر جل گئے ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اگ لگی یا لگائی گئی لیکن شہریوں کی زمینوں کا پرانا ریکارڈ اور متعدد کیسوں کا ریکارڈ بھی ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔