ایک نیوز نیوز: آئی ایم ایف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے بجلی کے صارفین پر مزید 65 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے بجلی کے نرخ میں اضافہ کیا جائے، موسم گرما میں مؤخر کردہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال بجلی کے بلوں میں 55 ارب روپے صارفین سے وصولی پراتفاق کیا ہے، جبکہ بقایا 10 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔
آئی ایم ایف کا زور ہے کہ ایسے منصوبے لائے جائیں جن پر سبسڈی نہیں ہو اور حکومت غیر بجٹ شدہ سبسڈیز کے لیے مالی اعانت کے منصوبے پیش کرے۔