اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخوست دائر

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخوست دائر
کیپشن: اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخوست دائر

ایک نیوز نیوز: 31دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن رکوانے کی درخوست شہری شہزاد اورنگزیب کی جانب سے دائرکردی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، یونین کونسلز کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کر دی گئی ہے،الیکشن کمیشن کو پرانی ووٹرز لسٹ کےمطابق الیکشن کرانے سے روکا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن 101 یونین کونسلز کی حد تک تھا،اب ان 101 یونین کونسلز کا وجود باقی نہیں رہا،وفاقی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم بھی تجویز کی ہیں،درخواست بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کی جانب سے چئیرمین کے امیدوار شہزاد اورنگزیب نے دائر کی ہے۔