ملکی سیاسی صورتحال شوبز انڈسٹری پر اثر انداز، پریمئر شو ملتوی

فلم رنگ عشقے دا آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔ 
کیپشن: فلم رنگ عشقے دا آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔ 

ایک نیوز نیوز: سیاسی صورتحال اب شوبز انڈسٹری پر اثر انداز ہونے لگی۔ فلم  "رنگ عشقے دا "کاپریمئیرملتوی ہوگیا۔
 تفصیلات کے مطابق 22دسمبر کو ہونے والا پریمئیر شو ملکی سیاسی حالات کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ  23 دسمبر کو فلم رنگ عشقے کی  ریلیز بھی روک لی گئی ہے۔ 

 آج ہی پنجابی  فلم "رنگ عشقے دا" پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کی ہے۔ فلم پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض کا کہنا ہے کہ فلم رنگ عشقے دا آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔