استعفوں کی تصدیق کا معاملہ، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Dec 21, 2022 | 12:45 PM

ایک نیوز نیوز: قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ جائیگی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے تیاری شروع کر دی ہے۔ 

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کی بدنیتی کے باعث کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے ایوان میں جانے کا اعلان کیا تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان نے جب سپیکر کے روبرو جانے کا اعلان کیا تو سپیکر بھی چھٹی پر چلے گئے۔ جس کے بعد استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں