پنجاب کے ہوٹل اور ریستوران بیماری پھیلانے کا مرکز، 531 ورکرہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریض

Dec 21, 2022 | 12:40 PM

سدھیر چوہدی : پنجاب میں شہریوں کو کھانے کھلانے والے مختلف بیماریوں کا شکار نکلےریسٹورنٹس پر کام کرنے والے 56 ہزار446 ورکرز میں سے 531 ہیپاٹآئٹس اور ٹی بی کے مریض پائے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دوران 24 لاکھ 51 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ، ایک لاکھ 42ہزارکلو مضر صحت گوشت،77ہزار366لیٹرآئل اور 67ہزار136کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف کیے گئے ہیں۔ سال 2022 کے دوران فوڈ اتھارٹی پنجاب نے 4 لاکھ 57 ہزار مقامات کی چیکنگ کر کے 24 لاکھ 51 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ ملا ہے۔  
66 ہزار کلومضرصحت دالیں، 904کینال اراضی پر گندے پانی سے پیداہونے والی سبزیاں اور موٹر ویز پر ناقص و مضرصحت کھانا فراہم کرنے والے 66 ریسٹورنٹس کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امسال چیکنگ کے دوران مختلف اشیائے خورونوش کے21 ہزار نمونہ جات لئے گئے جن میں 11 ہزار 288 فیل ہوئے، ایسی کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 159 فیکٹریوں میں انتظامات مناسب نہ ہونے کے باعث ان کی اصلاح تک بند کئے گئے

مزیدخبریں