گندم کی نئی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

گندم کی نئی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
کیپشن: گندم کی نئی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ایک نیوز نیوز: پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کی قیمتیں 4100روپے فی من تک پہنچنے سے نیا ملکی ریکارڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے سرکاری آٹا کی سپلائی کی طلب کے مطابق متوازن کرنے اور گندم کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے گزشتہ روز فلورملز کے یومیہ گندم کوٹہ میں2400ٹن اضافہ کردیا ہے۔ آج سے فلورملز کو یومیہ18600ٹن کی بجائے21ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی جس سے یومیہ سرکاری آٹا سپلائی میں96ہزار تھیلوں کا اضافہ ہوگا۔ مزید برآں پنجاب حکومت کو وفاق کی جانب سے فراہم کردہ امپورٹڈ گندم محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہنچنا شروع ہو گئی۔

کراچی بندرگاہ پہنچنے والے پہلے جہاز کی 64ہزار ٹن میں سے 32 ہزار ٹن پنجاب میں پہنچ چکی ہے جبکہ64 ہزار ٹن گندم لیکر روس سے آنے والا دوسرا جہاز بھی بندرگاہ پر لنگر اندازہو چکا ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں نجی گندم کی قیمت4ہزار روپے فی من جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں4100 روپے فی من تک تھی ۔یہ ملکی تاریخ میں نجی گندم کی قیمت کا نیا ریکارڈ ہے ،اس بڑے اضافہ کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کے دستیاب ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اس صورتحال سے نپٹنے کیلئے گزشتہ روز سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید نے فلورملز کا یومیہ سرکاری کوٹہ21ہزار ٹن کردیا ہے جس سے نجی گندم کی بڑھتی قیمتوں میں ٹھہراؤ آنے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ اس اضافی کوٹہ سے مارکیٹ میں20 کلو والے مزید96 ہزار آٹا تھیلوں کی سپلائی کا اضافہ ہوگا۔