بانی ایم کیو ایم کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا معاملہ، وکلاء کی استدعا منظور

بانی ایم کیو ایم کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا معاملہ، وکلاء کی استدعا منظور کرلی
کیپشن: The matter of ban on broadcasting the speeches of founder MQM, the request of the lawyers was accepted (file photo)

ایک نیوز نیوز: بانی ایم کیو ایم کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ایم کیو ایم کے مقامی رہنما کی درخواست پر سماعت کی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے لیے سات دن کی مہلت دے دی۔ 

ایم کیو ایم کے مقامی رہنما دانش تسنیم کی جانب سے وکلا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکلا نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔