ایک نیوز نیوز: کراچی میں 30 سے زیادہ ٹریفک سگنلز الیکٹرک وائرچوری ہونے کا انکشاف ہو ا ہیں جس میں اہم اور معروف شاہراہوں کے سگنلز وائر نشے کے عادی افراد کاٹ کر لے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اہم شاہراؤں ہر ٹریفک لائٹ کی وائر چوری ہونے کے وجہ سے ٹریفک سگنلز بند رہتے ہیں۔ ٹریفک انجینئرنگ بیورو نے ڈی آئی جی ٹریفک کو وائر چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کے لئے خط لکھا ہے۔
خط میں لکھا گیاہے کہ سگنل الیکٹرک وائر کی مسلسل چوری کے واقعات سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ چوری کی ان وارداتوں سے ٹریفک انجینئرنگ بیورو پر اضافی اخراجات کا بوجھ پڑتا ہے۔
چوری کے تیس سے زائد واقعات کے باوجود ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس سگنلز کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے۔