احمد پور شرقیہ: بیٹی کو کیوں مارا؟ رشتہ داروں کا ماں پر وحشیانہ تشدد

Dec 21, 2022 | 12:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: احمد پور شرقیہ  میں بچی کو مارنے سے منع کرنے پر  نند اور بھابھی میں تو تکرار  ہوئی جس کے بعد خواتین کی نوک جھوک میں مرد بھی کود پڑے ۔ 
 تفصیلات کے مطابق نند نےبھتیجی کو مارنے سے بھابی کو روکا جس کے باعث بھابی اور نند میں تکرار  ہوئی جو لڑائی جھگڑے تک آگئی جس میں مرد بھی کود پڑے۔  خاتون پر تشدد کی ویڈیو  ایک نیوز  نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ مرد نے خاتون کو پکڑ کر   تشدد کر بنا ڈالا۔ نند  کے بھائیوں اور رشتہ داروں نے بھابی کے گھر دھاوا بول کر   تشدد کا نشانہ بنایا   جس سے سعدیہ نامی خاتون زخمی  ہو گئی۔  

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-21/news-1671606478-6865.mp4

سعدیہ مائی  کا کہنا ہے کہ بھابھی بھتیجی پر تشدد کررہی تھی اسے روکا تو مجھے گالیاں دیں ۔ جس کے بعد بھابھی نے بھائی اور رشتہ داروں  کو فون کرکے بلالیا جہنوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ خاتون سعدیہ مائی کا قانونی کاروائی کرکے  انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں