محکمہ صحت کی لاپرواہی،لاکھوں بچوں کا ہیلتھ پروفائل تیار نہ ہوسکا

محکمہ صحت کی لاپرواہی،لاکھوں بچوں کا ہیلتھ پروفائل تیار نہ ہوسکا
کیپشن: محکمہ صحت کی لاپرواہی،لاکھوں بچوں کا ہیلتھ پروفائل تیار نہ ہوسکا

عمران لطیف: پنجاب بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم سوا کروڑ سے زائد بچوں کا ہیلتھ پروفائل تیار نہ کیا جاسکا، محکمہ صحت کے تعاون سے منصوبہ کا آغاز ڈیڑھ سال قبل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور یاسمین راشد نے منصوبہ کا آغاز کیا تھا،محکمہ صحت کے تعاون سے بچوں کا ذہنی،جسمانی اور نظر کا معائنہ کرکے ہیلتھ پروفائل تیار کیا جانا تھا۔ 

لاہور میں بھی زیرتعلیم سوا 6 لاکھ بچوں کا ہیلتھ پروفائل مرتب کیا جانا تھا،ڈاکٹرز نے بچوں کا سکول میں جاکر باقاعدہ معائنہ کرنا تھا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ صحت سے بچوں کا پروفائل تیار کرنے کیلئے نیاء پرفارمہ مرتب کرنے کی درخواست کردی۔ 

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ اب تحصیل کی سطح پر سکولوں میں مرحلہ وار بچوں کا ہیلتھ پروفائل تیار کیا جائے گا،محکمہ صحت کے تحصیل نیو ٹریشن سپروائزر سے کوارڈنیشن کرکے پروفائل تیار ہونگے۔تحصیل نیوٹریشن سپروائز محکمہ صحت میں گریڈ 17 کے افسران ہیں،مذکورہ افسران دیہی مرکز صحت میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔