کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، مزید 21 کیس رپورٹ

کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، مزید 21 کیس رپورٹ

ایک نیوز نیوز: گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  کورونا  کے 21 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے   4 ہزار 787ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔  

قومی ادارہ صحت کے مطابق  گزشتہ  24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کورونا  کے 4 ہزار 787ٹیسٹ کئے گئےجبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران کورونا کے 21مریض رپورٹ ہوئے ہیں 
اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 44 فیصد رہی تاہم ملک بھرمیں کورونا وائرس سے متاثر  23مریضوں کی حالت تشویشناک ہے   کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس 237 ٹیسٹ کئے گئے جن  میں کورونا کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 3 اعشاریہ 38 فیصد رہی۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 926 ٹیسٹ کیے گئے۔جن میں کورونا کے 3مریض رپورٹ ہوئے اس طرح لاہور میں کورونا وائرس کی شرح  اعشاریہ 32فیصد رہی۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا کے 538 ٹیسٹ کئے گئے  3 مریض اس مرض سے متاثر رپورٹ ہوئے اس طرح اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 32فیصد رہی۔