پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم ، کون کہاں کھڑا ہے؟

Dec 21, 2022 | 11:43 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم، کون کہاں کھڑا ہے؟تفصیلات منظرعام پر آگئی۔

تحریک انصاف کے پاس 180 اراکین ہیں جبکہ ان کی حمایت ق لیگ کر رہی ہے جن کے اراکین کی تعداد 10 ہے یوں حکومت کو 190 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری طرح پوری اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 180 ہے۔ جن میں 167 مسلم لیگ ن، 7 پیپلزپارٹی، ایک راہ حق پارٹی اور 5 آزاد اراکین ہیں۔
آئینی ماہرین کے مطابق اعتماد کے ووٹ کی صورت میں پرویز الٰہی کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔ جبکہ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں اپوزیشن کے لیے معاملہ پیچیدہ ہوگا۔ کیونکہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی ووٹ کاسٹ ہی نہیں کر سکے گا اگر اس نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت کے برعکس ووٹ ڈالا۔ یعنی دوسرے لفظوں میں اپوزیشن کے پاس حکومتی اراکین کو اپنے ساتھ ملانے کا بھی کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔
اس صورت حال میں پرویز الٰہی کو کم از کم 186 اراکین اسمبلی اپنی حمایت میں پیش کرنے ہوں گے جبکہ دوسری صورت حال میں اپوزیشن پر اپنی تحریک کے حق میں یہی تعداد پیش کرنے کی قدغن موجود ہے۔

مزیدخبریں