صوابی: وردی پہنے ڈاکوؤں کا پٹواری کے گھر پر دھاوا، 3 ملین، 30 تولہ سونا لوٹ کر فرار

Dec 21, 2022 | 11:41 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:خیبر پختونخوا میں پٹواری کے گھر میں گھس کر پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں  نے ایک اور دلیرانہ واردات کرتے ہوئے 30 لاکھ  نقدی، 30تولے سونا اور  9 ایم ایم پستول اورکلاشنکوف لوٹ کر فرار ہوگئے
  تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں صوابی کے تھانہ کالوخان کی حدود اسماعیلہ میں پٹواری کے گھرڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 10  سے 12   ڈاکو جن میں کچھ پولیس یونیفارم میں تھے انہوں نے گھر والوں کو یرغمال بنایا اور  گھر سے 29 لاکھ 50  ہزار روپے 30تولے سونا 2 عدد کلاشنکوف ایک نائن ایم ایم پستول لے گئے۔پولیس یونیفارم میں ملبوس ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو ایک گھنٹے سے زائد یرغمال بنائے رکھا۔تھانہ کالو خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں