خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل بھی مؤخر،عمران خان کا پلان سی منظرعام پرآگیا

Dec 21, 2022 | 11:26 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل بھی مؤخر کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد اب خیبر پختونخوا کی اسمبلی بھی 23 دسمبر کو تحلیل نہیں کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان دونوں اسمبلیوں کی ایک ہی روز تحلیل کے خواہاں ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے طے کیا ہے کہ اگر وہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی پوزیشن میں نہ رہے تو خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل نہیں کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان پنجاب کی صورتحال کے پیش نظر دونوں اسمبلیوں کی تحلیل کے لئے ازسر نو مشاورت کریں گے۔

مزیدخبریں