اوکاڑہ: بے قابووین دیواریں توڑ تی محنت کش کے گھر گھس گئی

اوکاڑہ: بے قابووین دیواریں توڑ تی محنت کش کے گھر گھس گئی

ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں تیز رفتار گاڑی کی مکان کو ٹکر، کمرے کی دیواریں توڑ کر وین مکان میں گھس گئی۔ جس کی وجہ سے  محنت کش کا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان اور فرنیچر تباہ ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں ویرو والا میں تیز رفتار گاڑی نے محنت کش کا گھر گرا دیا جس سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان اور فرنیچر بھی ٹوٹ گیا۔  علی احمد نامی غریب محنت کش کمرے میں اپنی فیملی کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ  تیز رفتار  برائلر مرغیاں سپلائی کرنے والی وین نے ٹکر مار کر مکان توڑتے ہوئے اندر گھس گئی کمرے میں سوئے ہوئے لوگ بال بال بچ گئے۔  ڈرائیور گاڑی لے کر موقع سے فرار ہو گیا متاثرہ شخص علی احمد کا کہنا ہے کہ متعدد دیہات کو جانے والے اس کارپٹ روڈ پہ اسپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث کئی حادثات رو نما ہو چکے ہیں حکام بالا میری مدد کریں واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم موقع پر پہنچ گئی مگر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-21/news-1671603918-9067.mp4