رمیز راجہ کی چھٹی، نجم سیٹھی کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال

Dec 21, 2022 | 11:15 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا اقتدار ختم ہونے کے قریب  ہے۔ رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے۔ پی سی بی کورننگ بورڈ ممبرز کیلئے دو نئے  نام تجویز کئے گئے ہیں جس میں   نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کئے گئے ہیں۔ 

سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری کی باضابطہ منظوری کابینہ سے لی جائے گی جس کے بعد نام فائنل کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا کیا چیئر مین نامزد کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں