گورنر کے بلائے اجلاس کو سپیکر نہیں روک سکتا:قانونی ماہرین

Dec 21, 2022 | 11:11 AM

ایک نیوز نیوز:حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے آج اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرینگے۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کی مشاورت اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری  ہے۔سابق صدر آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور پی ڈی ایم اتحادیوں نے سپیکر کی طرف سے اجلاس غیر آئینی قرار دینے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ حکومتی رہنماؤں میں  اتفاق ہو گیا ہے کہ اعتماد کے ووٹ بارے آئین قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔آئین کا آرٹیکل 130 اور پنجاب اسمبلی کے قواعد واضح ہیں۔ 

حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے آج اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرینگے،حکمران اتحاد نے آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے۔حکومتی رہنماؤں کا موقف ہے کہ عدم اعتماد جمع ہوجائے یا اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ہو اجلاس گورنر ہی بلائے گا۔گورنر کے بلائے اجلاس کو سپیکر روک نہیں سکتا۔

مزیدخبریں