ایک نیوز نیوز: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں کوئی ندامت اور پچھتاوا نہیں اور وہ صرف انجوائے کررہے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ایک انٹرویو میں بال ٹیمپرنگ ایشو کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی میں کوئی ندامت نہیں ہے، یہاں کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے آپ خود اپنا راستہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو اس وقت تک کسی کو نہیں پرکھنا چاہیے جب تک آپ خود پرفیکٹ نہ ہوں، اگر آپ روبوٹ بن کر ہر کسی کو خوش رکھنے کی کوشش کریں تو اس سے فائدہ نہیں ہوتا، یہاں ہر کسی کو خوش نہیں رکھا جا سکتا۔
آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا اس نے مجھے ایک فرد بنایا، آج شاید میں جہاں ہوں اس ماضی کی وجہ سے ہوں، میرے ارد گرد کے لوگوں کا سرکل بہت چھوٹا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن پر میں اعتماد کرتا ہوں اور میں کوئی نصیحت لینے کے لیے بھی انہیں کے پاس جاتا ہوں۔
ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں، میں اس وقت جہاں ہوں انجوائے کر رہا ہوں، جو لوگ میرے قریبی تھے انہوں نے میرا خیال رکھا لیکن آرگنائزیشن میں سے کسی نے نہیں۔