پاکستان کو وائٹ واش کرنے کے بعد انگلش ٹیم وطن واپس روانہ

Dec 21, 2022 | 09:49 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: 17 سال بعد پاکستان دورہ پر  ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی انگلش ٹیم پاکستان کو وائٹ واش کر کے وطن واپس روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے راولپنڈی پھر ملتان میں ٹیسٹ جیتا اور جاتے جاتے آخری  کراچی ٹیسٹ بھی اپنے نام کرکے پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔

انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کے  اختتام کے بعد  انگلش کرکٹ ٹیم وطن واپسی کے لیے رات گئے کراچی ائیرپورٹ پہنچی۔  کھلاڑیوں کو ہوٹل سے خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے 13 کھلاڑی اور ایک آفیشل کراچی سے روانہ ہوئے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی کراچی سے پرواز ای کے 607 سے دبئی کے راستے وطن پہنچیں گے۔

مزیدخبریں