ایک نیوز نیوز: دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی نئی فلم 'پٹھان' ریلیز سے قبل ہی مشکلات میں گھر گئی۔ بےشرم رنگ گانے کے پوسٹر پر یوگی ادیتیہ ناتھ کی تصویر لگانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک جعلی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی اداکارہ کی یوپی کے چیف منسٹر کی تصویر لگی ہوئی ہے۔
فلم ’پٹھان‘ کے کو پہلے گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی شدید تنقید کا سامنا ہے، دیپیکا کے زعفرانی لباس کو لوگ ہندو عقائد کی توہین قرار دے رہے ہیں۔
لکھنؤ سائبر سیل نے نامعلوم افراد کے خلاف فوٹو شاپ تصویر پھیلانے پر مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔
تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے اس کو قابل اعتراض اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔