ایک نیوز نیوز: ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چودھری کاکہنا تھا کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہی دہشتگروں نے یہ صورت حال پیدا کی۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ میں فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ پر باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا، سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہی دہشتگروں نے یہ صورت حال پیدا کی۔ دہشتگردوں نے فرارکی کوشش کی جس کو ناکام بنایا گیا، دہشت گردوں کے مطالبے کو رد کردیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو بڑھاتی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں وہاں 31 گرفتار دہشت گرد موجود تھے، ایک نے اسلحہ چھین لیا اور یرغمال بنالیا، تمام یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا ہے ۔ دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں زیادہ دہشت گردی ہو رہی ہے، سی ٹی ڈی، صوبائی ذمہ داری تھی، لیکن صوبائی حکومت عمران خان کے پاس یرغمال بنی ہوئی ہے۔یہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، ان کے فنڈز ، ہیلی کاپٹر عمران خان استعمال کرتا ہے، کہاں ہیں خیبر پختونخوا کے حکمران؟بنوں میں 20 دسمبر کو ساڑھے 12بجے ایس ایس جی نے آپریشن شروع کیا، سارے دہشت گرد مارے گئے ہیں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں 31 گرفتار دہشت گرد موجود تھے، ایک نے اسلحہ چھین لیا اور یرغمال بنالیا۔