ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہے کہ مکہ کنونشن بدعنوانی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے مسائل کی نشاندہی اور بہترین طریقوں کے اشتراک میں مدد کرے گا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا مکہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ او آئی سی کے رکن ممالک مجرموں کو محفوظ مالی پناہ گاہوں سے روکیں،اور چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی اور واپسی کیلئے تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ او آئی سی کے رکن ممالک کے انسداد بدعنوانی قانونی نفاذ تعاون کے لئے مکۃ المکرمہ کنونشن کے شاندار اقدام پر سعودی عرب کی قیادت کو سراہتے ہیں۔کنونشن او آئی سی کے رکن ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرے گا اور بدعنوانی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے مسائل کی نشاندہی اور بہترین طریقوں کے اشتراک میں مدد کرے گا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کامزیدکہنا تھا کہبدعنوانی ایک کثیر جہتی مسئلہ ہے جس کے سماجی، معاشی اور سیاسی اثرات ہیں۔رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ مجرموں کو مالی محفوظ پناہ گاہوں سے انکار کریں اور چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی اور واپسی کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کریں۔