عمران  خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کریں، خیر مقدم کریں گے، احسن اقبال

Dec 21, 2022 | 00:20 AM

ایک نیوز نیوز:وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان میں سیاسی انتشار چاہتے ہیں، ان کی سازش ناکام ہو گی۔
 تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیراحسن اقبال کاصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  عمران خان میں ہمت ہے تو جمعہ کے دن خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کریں، ہم خیر مقدم کریں گے۔ عمران خان پاکستان میں سیاسی انتشار چاہتے ہیں، ان کی سازش ناکام ہو گی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی میزبانی میں کانفرنس ہو رہی ہے، ساری دنیا پاکستان کی مدد کرنے جا رہی ہے عمران خان انتشار چاہتے ہیں۔ اس سے قبل چینی صدر کےدورے کے موقع پر انتشار پھیلایا۔اکتوبر 2023 میں انتخابات ہوں گے۔ عمران خان اپنی ذات کے گرد ہر بحران پیدا کرتے ہیں۔ پنجاب کی اسمبلی تحلیل کرنا ممکن نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد اور گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے۔

مزیدخبریں