قومی کرکٹر عابد علی کی دوران میچ طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

Dec 21, 2021 | 12:31 PM

admin
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی کی طبیعت ناساز ہوگئی اور ان کو دوران میچ سینے میں تکلیف باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عابد علی کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی میں خیبرپختونخو اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ میں شریک ہیں جہاں پر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کو سینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد کرکٹر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بلے باز کے ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کےبعد ہی ڈاکٹرز ان کی صحت سے متعلق آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
مزیدخبریں