معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی خالق حقیقی سے جا ملے

معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی خالق حقیقی سے جا ملے
کراچی:کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران پلازمہ سے علاج کا طریقہ دریافت کرنے والے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی خالق حقیقی سے جاملے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کے باعث آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے،انہوں نے شعبہ طب میں شاندار خدمات سرانجام دیں، پہلی بار 1995میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کرایا تھا، سیکڑوں افراد کا بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا۔
ڈاکٹر طاہر شمسی نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران پلازمہ سے علاج کا طریقہ دریافت کیا، سنہ 2016 میں ڈاکٹر طاہر شمسی کو امریکا میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر طاہر شمسی کو چند روز قبل برین ہیمرج کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ہنگامی بنیادوں پر ان کا آپریشن کیا گیا جسے ڈاکٹروں نے کامیاب قرار دیا تھا۔
بعد ازاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی میاں نواز شریف کےلاہور میں دوران علاج حکومتی میڈیکل بورڈ کے ممبر بھی رہے۔