نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین پر بجلی بم گرا دیا

نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین پر بجلی بم گرا دیا
کیپشن: Nepra dropped electric bombs on electricity consumers of Karachi

ایک نیوز:  کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین  کیلئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ایف پی اے کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بجلی بلوں میں کی جائے گی ۔

نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل کے سوا تمام صارفین پرہوگا ۔