ترجمان دفتر خارجہ کا دہشتگردی  کا شکار افراد کے عالمی دن پر پیغام

ترجمان دفتر خارجہ کا دہشتگردی  کا شکار افراد کے عالمی دن پر پیغام
کیپشن: Spokesperson of the Foreign Office's message on the International Day of Victims of Terrorism

ایک نیوز : ترجمان دفتر خارجہ نے    دہشتگردی  کی نظرہوکر جان گنوانے والوں کو خرج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے پیغام میں  کہا ہے دہشت گردی کا شکار افراد کے عالمی دن پر ہم دہشت گردی کی نظر ہو کر جان گنوا دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، پاکستان دہشت گردی کا شکار ہونے والوں اور انکے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کرتا ہے ، پاکستان دہشت گردی کی ہر قسم کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے ہم دہشت گردی کی نظر ہونے والے اپنے شہدا اور زندہ بچ جانے والوں کو کبھی بھلا نہیں سکتے ،ہم قانون نافذ کرنیوالے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں  جنہوں نے دہشت گردی سے لڑتے  ہوئے جانوں کے نذرانے دئیے ،ہمارے ان شہدا کی قربانیاں کبھی بھی بھلائی نہیں جائیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے آج کے دن ہم مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کئی دہائیوں سے بھارتی دہشت گردی کا شکار ہیں ،اس غاصبانہ قبضے اور بربریت میں ہزاروں کشمیری اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں ،پاکستانی عوام ہمیشہ اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی سفارتی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گی،عالمی برادری کو بھی کشمیر میں جاری دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔