ایران :بس حادثہ میں زخمی پاکستانیوں کی فہرست جاری  

Aug 21, 2024 | 20:29 PM

ایک نیوز:ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پریزد   میں پاکستانی زائرین کو بس حادثہ کے زخمیوں کی فہرست جاری کر دی  ہے۔ 

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو   نے اپنے پیغام میں کہا ایران کی وزارت خارجہ نے گزشتہ رات یزد میں بس حادثے میں زخمی ہونے والے زائرین کی فہرست جاری کی ہے، ہم دل کی گہرائیوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کی بدقسمت بس حادثہ کے زخمیوں کی فہرست میں 23 زخمیوں کی تفصیلات ہیں ،زخمیوں فہرست میں 20 مرد زائر اور 3خواتین زائرین کے نام موجود ہیں ، زخمی زائرین کی عمریں 22 سے 74 برس کے درمیان ہیں ،پاکستانی زخمی زائرین خاتم الانبیاء ﷺ ہسپتال ابر کوہ اور شہید بہشتی ہسپتال تفت میں زیر علاج ہیں ۔  

فہرست کے مطابق خواتین زخمیوں میں 22 سالہ صنم مادر، 34 سالہ کنیر زہرا سندھی اور 28 سالہ خانم کلثوم شامل ہیں ۔  

زخمی مرد زائرین میں 50 سالہ استاد گل، 25 سالہ بابر علی، 25 سالہ ظہور حسین ،فیاض علی، 35 سالہ غلام عباس 74، خورشید علی 23، ماجد علی 28،محبت علی 58 برس بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔  

50سالہ حیدر علی، 37سالہ جاوید پاکستانی، 40سالہ شاہ ولی اور مجہول علاویہ ،35سالہ  راشد علی سومرو،37سالہ  رابل فریدی،22سالہ  مقدس شولائی ،35سالہ سکندر علی ،32 سالہ عبدالوہاب ،54 سالہ نثار احمد اور 32 سالہ عبدالوہاب دادل بھی  شامل ہیں۔   

مزیدخبریں