علی امین گنڈا پور کا ترنول جلسے  بارے خصوصی پیغام  

Aug 21, 2024 | 20:03 PM

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور  نے ترنول ( اسلام آباد ) جلسے کے حوالے سے خصوصی پیغام  دیا ہے۔  

وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اپنےپیغام میں   عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  ہے ہمارا جلسہ جس کی این او سی ہمیں عدالت نے دی تھی وہ این او سی کمشنر نے کینسل کر دی ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے فسطائیت، جبر اور غیر قانونی اقدامات کا جو سلسلہ شروع ہے ہم اس کی بھرپور مذمت بھی کرتے ہیں اور میں یہ واضح پیغام دے رہا ہوں کہ خیبر پختونخوا کی ساری عوام نے کل تین بجے تک پہنچنا ہے صوابی انٹرچینج پر میں وہاں سے آپ کو لیڈ کروں گا۔ 

ہم ہر صورت میں یہ جلسہ کریں گے، یہ جلسہ ترنول چوک پر ہوگا۔ پورے پاکستان کی عوام سے کہہ رہا ہوں کہ آپ ترنول چوک پر پہنچیں انشاءاللہ ہم ان کو بتائیں گے کہ عمران خان ہمارا لیڈر ہے عمران خان پہلے ہماری محبت تھی پھر وہ ہمارا عشق بنا اور اب وہ ہماری ضد بن چکا ہے. ہم ان کو بتائیں گے کہ اگر یہ عدالتوں کو نہیں مانتے تو انشاءاللہ کل کا دن ثابت کرے گا کہ طاقت عوام کی ہے ، یہ مینڈیٹ چور جو بیٹھے ہوئے ہیں ۔  

انشاءاللہ کل فیصلہ کن مرحلہ ہے اور فیصلہ ہوگا اس قوم کی طرف سے کہ کون عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، حق کے لیے کھڑا ہے، اپنے آئین کے لیے کھڑا ہے ،کل انشاءاللہ ترنول چوک پر 4بجے تک سب نے پہنچنا ہے اور پختونخوا کی ساری عوام، آپ یہاں پہ آئیں گے اور صوابی سے میں آپ کو لیڈ کروں گا، ہم ڈنکے کی چوٹ پر یہ جلسہ کر کے دکھائیں گے،آپ سب کا بہت شکریہ

مزیدخبریں