بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو محسن کشی میں مہارت حاصل ہے،عطاءتارڑ

Aug 21, 2024 | 17:58 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر اطلاعات  عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی کو محسن کشی میں مہارت حاصل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ  نے اپنے بیان میں کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے،  ان کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملہ کو متنازعہ بنائیں ،آج فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس کا جواب دے ۔ 

انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے ایسے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے فیض حمید کیس کو فوج کا انٹرنل معاملہ نہ قرار دے کر ثابت کر دیا کے فیض حمید واقع ہی بانی چیئرمین کا اثاثہ تھے ، بانی  پی ٹی آئی فیض حمید کو کبھی اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر کافی پریشانی کا شکار ہیں، فیض حمید کیس میں بھی یہی پتہ چلتا ہے کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال کر کے پھینکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے  ،انہیں محسن کشی میں مہارت حاصل ہے۔   

مزیدخبریں