مریم نواز دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہیں: عظمیٰ بخاری 

Aug 21, 2024 | 16:52 PM

ایک نیوز: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰبخاری   نے کہا ہے مریم نواز دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر بری طرح سوار ہیں ۔  

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰبخاری  نے اپنے  بیان میں کہا ہے مریم نواز پنجاب میں مفت ادویات،طلبہ الیکٹرک بائیکس اور سکالرشپ دے رہی ہیں،الحمدللہ مریم نواز نے آج اپنا گھر اپنی چھت میگا پروجیکٹ لانچ کردیا ہے۔ 

انہوں نے کہا ایک شخص نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا پھر اس سے مکر گیا ،ایک جماعت  پچھلے 3 سال سے سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کے صرف اعلانات کررہی ہے،ایک جماعت کی ایک صوبے میں 16 سال سے حکومت دوسری کی 11 سال سے حکومت کر رہی ہے،ایک حکومت 16 سال بعد بھی کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی دوسری 11 سال بعد بھی دریاؤں کو کراس کرنے والی ڈولیوں سے جان نہیں چھڑا سکی۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز کی حکومت کو صرف چند ماہ ہوئے  ہیں انکا کام بول رہا ہے اور مخالفین جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ،جتنا وقت آپ مریم نواز کی کارکردگی پر جلنے کڑنے میں لگاتے اتنا اپنے کام پر فوکس کرتے آپکے صوبوں کا یہ حال نہ ہوتا ، پنجاب میں مریم نواز اور ان کی ٹیم بشمول افسران دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، سندھ اور خیبر پختونخواہ کی حکومتیں اپنے صوبوں کی بجائے پنجاب پر نظر رکھنے کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،دونوں حکومتوں کے اپنے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں مگر انکو فکر پنجاب کے ہسپتالوں تعلیمی اداروں کی پڑی ہے، مریم نواز کو پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ دیا تو وہ خدمت بھی پنجاب کی کریں گی،مخالفین دن رات مریم نواز کے بغض تعصب اور حسد میں جلنے کی ڈیوٹی پانچ سال سرانجام دیتے رہیں گے۔   

مزیدخبریں