پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈر انڈیکس میں 515پوائنٹس کا اضافہ 

Aug 21, 2024 | 16:36 PM

ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام   پر ہنڈرڈانڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 260 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دن بھر مجموعی طور پر 452 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،288 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 119 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 53 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 43 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78،457 جبکہ کم ترین سطح 77،968 پوائنٹس رہی ۔  

مزیدخبریں