سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 
کیپشن: Big rise in gold price

ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ  ہوگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے اضافے کے ساتھ سونا 2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ  ہوا، جس کے بعد 10گرام  فی تولہ سونا 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے پر پہنچ گیا 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 پر  برقراررہا ،  عالمی مارکیٹ میں سونا 2512 ڈالر فی اونس پر مستحکم  ہے۔   

خیال رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں  700 روپے اضا فہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ   قیمت 2لاکھ 60ہزار 700 روپے ہوگئی تھی، جبکہ 10گرام سونا600 روپے اضافے  کے بعد 2لاکھ 23ہزار 508 روپے کا ہوگیا تھا۔