ویڈیوز کی اسکرولنگ جلدی بور کردیتی ہے، تحقیق

Aug 21, 2024 | 00:02 AM

ویب ڈیسک: حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویڈیوز کے مختصر ٹکروں کو دیکھنا جیسے شارٹس وغیرہ اور ویڈیو اسکرولنگ کرنا بوریت کو بڑھا دیتا ہے۔

بارہ سو  سے زیادہ امریکیوں اور کینیڈین شہریوں پر مشتمل سات تجربات کے نتائج کے مطابق ویڈیوز کے مختصر ٹکڑوں کو دیکھنا یا ان کی سکرولنگ کرنا لوگوں کو زیادہ تفریح مہیا کرنے بجائے زیادہ بور کردیتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں پوسٹ ڈاکٹریل ریسرچر کیٹی ٹام نے کہا کہ اس طرح کی “ڈیجیٹل سوئچنگ” ایک مکمل ویڈیو کو پورا دیکھنے سے زیادہ جلدی بور کردیتا ہے۔

کیٹی نے کہا کہ اگر لوگ ویڈیوز دیکھتے وقت زیادہ پرلطف تجربہ چاہتے ہیں تو وہ ایک مکمل ویڈیوز پر توجہ مرکوز رکھنے اور ڈیجیٹل سوئچنگ (شارٹس دیکھنے) کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کسی فلم تھیٹر میں زیادہ اچھے تجربے  کیلئے آپ ادائیگی کرتے ہیں کیونکہ زیادہ لطف ایک ہی ویڈیو کو مکمل دیکھنے سے حاصل ہوتا ہے۔

محققین نے کہا کہ اگرچہ سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیوز دیکھنا ایک عادت بن گئی ہے تاہم اس سے تفریح مہیا نہیں ہوپاتی خاص طور پر جب لوگ اپنے سمارٹ فون پر کچھ زیادہ ہی وقت گزارتے ہیں۔ 

مزیدخبریں