گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات کار مقررکرنے کی تردید

Aug 21, 2023 | 22:42 PM

ایک نیوز:سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات کار مقررکرنے کی تردید  کردی۔

 سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے بتایا کہ شہر میں رات سے صبح کے اوقات میں گیس بند کی جاتی ہے۔

 سوئی سدرن گیس کمپنی کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹس گردش کررہا تھا، جس میں گیس کے اوقات کار مقرر کرنے سے متعلق بتایا گیا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اب صرف تین وقت گیس مہیا کی جائے گی۔

جعلی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ صبح 6 سے 9 بجے تک، دن 12 سے 2 بجے تک اور شام 6 سے رات 9 بجے تک ہی صارفین کو گیس ملے گی۔

سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے گیس لوڈشیڈنگ کے اوقارکار مقررکرنے کی تردید کی ہے، ترجمان نے بتایا کہ شہر بھر میں رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک گیس بند کی جاتی ہے۔

کراچی کے شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گیس نہ ہونےکے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ گیس بندش کا نوٹس لیا جائے۔

مزیدخبریں