پنجاب میں نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کل کیا جائیگا

Aug 21, 2023 | 22:31 PM

ایک نیوز :پنجاب میں نویں جماعت کے نتائج کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے تمام بورڈزنویں کلاس  کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل (22 اگست) کریں گے۔
پنجاب کے تمام بورڈزبہاولپور، D.G. خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال اور سرگودھا، اپنی اپنی ویب سائٹس پر نتائج شائع کریں گے۔
9ویں اور 10ویں جماعت کے نتائج کے اعلان کی تاریخوں کی تصدیق گزشتہ ماہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنزنے کی تھی۔
کلاس 9 کے امتحانات 18 اپریل کو شروع ہوئے اور 19 مئی کو ختم ہوئے۔ نتائج کا اعلان 22 اگست کو کیا جائے گا۔دسویں جماعت کے امتحانات یکم اپریل سے 17 اپریل تک صوبے بھر میں منعقد ہوئے۔ نتائج کا اعلان 31 جولائی کو کیا گیا۔دریں اثنا، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد صوبے بھر کے اسکول آج دوبارہ کھل گئے۔

مزیدخبریں