سپریم کورٹ نےجڑانوالہ واقعہ کےمتعلق کیس ڈی لسٹ کردیا

Aug 21, 2023 | 22:31 PM

ایک نیوز:سپریم کورٹ میں جڑانوالہ واقعہ کےمتعلق کل سماعت کیلئے مقررکیا گیا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔

درخواست گزارسیموئیل پیارےکے مطابق سپریم کورٹ آفس نےبتایاکیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے، بعدمیں بتایاگیا واقعہ کی ایچ آرسیل کورپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

سیموئیل پیارےکے مطابق سپریم کورٹ آفس نےآگاہ کیاکہ رپورٹ موصول نہ ہونےپرکل سماعت نہیں ہوسکےگی۔

قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں جڑانوالہ واقعہ سےمتعلق درخواست سماعت کیلئےمقرر کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں3رکنی بینچ کل سماعت کرنا تھی ، بینچ کے دیگر ارکارن میں جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس شاہدوحیدبھی بینچ میں شامل تھے۔

سپریم کورٹ نے کل ہونے والی سماعت کیلئے متعلقہ فریقین کونوٹسزجاری کردیئے کیے تھے۔

خیال رہے کہ 17 اگست کوفیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزمات کی پاداش میں متعدد گرجا گھروں کو توڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کردیا گیا تھا۔

واقعہ کی ایف آئی آرکے مطابق دو مسیحی شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے جڑانوالہ کے سنیما چوک میں پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہینِ آمیز کلمات کہے جب کہ قرآن کی بے حرمتی بھی کی۔

ایف آئی آرکے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس جڑانوالہ کے سنیما چوک پہنچی تو وہاں قرآن کے اوراق موجود تھے جن پر سرخ قلم سے توہین آمیز الفاظ لکھے ہوئے تھے جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد مشتعل ہجوم مقامی گرجا گھر کے باہر جمع ہوا۔ ہجوم میں شامل کئی افراد نے گرجا گھر میں توڑ پھوڑ شروع کی بعد ازاں اسے آگ لگا دی۔

مزیدخبریں