کوئٹہ: گورنر ہاؤس میں بلوچستان کی نگران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، پہلے مرحلے میں بلوچستان کی نگران کابینہ کے 5 ارکان نے حلف اٹھایا۔
گورنر ہاؤس بلوچستان میں ملک عبدالولی کاکڑ کی جانب سے نگران صوبائی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا گیا، پہلے مرحلے میں بلوچستان کی نگران کابینہ کے 5 ارکان نے حلف اٹھایا۔
حلف لینے والوں میں کیپٹن (ر) زبیر جمالی، پرنس احمدعلی شامل ہیں، اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں امجد رشید، عبدالقاد ربلوچ اور جان اچکزئی بھی موجود ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جمال خان رئیسانی نے نگران وزیر بننے سے معذرت کرلی ہے، گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کے لیے جمال رئیسانی کا نام بھی پکارا گیا تھا۔
جمال خان رئیسانی تقریب حلف برداری میں شریک ہی نہیں ہوئے، جمال رئیسانی بی اے پی کے سابق رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی کے بیٹے ہیں۔