نگران حکومتوں کو بین الاقوامی معاہدوں کی اجازت مل گئی

Aug 21, 2023 | 22:04 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن  نے نگران حکومتوں کو بین الاقوامی اداروں سے معاہدوں کی اجازت دے دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق نگراں حکومتیں جاری منصوبوں سے متعلق دوطرفہ اور کثیرالجہتی معاہدےکر سکتی ہیں۔ نگران حکومتیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت فیصلے کر سکتی ہیں اور تجارتی لین دین ایکٹ اور نجکاری کمیشن آرڈیننس کےتحت معاہدے کیے جا سکتے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ نگران حکومتیں انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گی۔

مزیدخبریں